بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

استغفار کے کلمات


سوال

کیا استغفراللہ کہنا پورا استغفار ہے؟

جواب

"استغفار'' کے معنی ہیں: تو بہ کرنا یعنی اپنے گناہوں اور قصوروں کی معافی مانگنااور بخشش طلب کرنا، اس مفہوم کی ادائیگی کے لیے سچے دل سے صرف ”أستغفر الله “بھی کہا جاسکتا ہے، تاہم اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ استغفاران الفاظ سے کی جائے، یعنی أَسْتَغْفِرُ اللّٰه الَّذِيْ لَا اِلٰـه اِلَّا هُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَأَتُوْبُ إِلَیْه۔ اور  رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَتُبْ عَلَیَّ إِنَّك أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ۔

بذل المجهود في حل سنن أبي داود" میں ہے:

"قال: سمعت بلال بن يسار بن زيد مولى النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: سمعت أبي يحدثنيه عن جدي،(أنه سمع النبي - صلى الله عليه وسلم - يقول: من قال) بصميم قلبه: (أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم) رواية النصب أكثر، منصوب على أنه صفة الله، أو مرفوع على أنه بدل من هو، (وأتوب إليه، غفر له وإن كان فر من الزحف)، أي: وإن ارتكب الكبيرة، فإن الفرار من الزحف كبيرة، أوعد الله تعالى عليه، وقال: {ومن يولهم يومئذ دبره إلا متحرفا لقتال أو متحيزا إلى فئة فقد باء بغضب من الله} (4) الآية".

(باب فی الاستغفار، ج:6، ص:253، ط: مرکز نخب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101672

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں