بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایصالِ ثواب کا پیسہ اور کھانا مال دار کو دیا جاسکتا ہے؟


سوال

 کیا ایصالِ ثواب  کی  رقم یا ایصالِ ثواب کا کھانا مال داروں کو دیا جا سکتا ہے؟

جواب

ایصالِ  ثواب کی رقم  یا کھانا محتاج مساکین کو دینے میں زیادہ فائدہ اور ثواب ہے، تاہم مال داروں کو دے کر بھی  ایصال ثواب ہوسکتا ہے،  بہرصورت یہ ضروری ہے کہ ایصالِ ثواب کی رقم یا  کھانا قرآن خوانی کے عوض نہ ہو۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 698):

"إن الصدقة على الغني هبة، والهبة للفقير صدقة."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 200122

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں