بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عیشہ الراضیہ نام رکھنا


سوال

عیشہ الراضیہ نام رکھا جا سکتا ہے، معانی کے اعتبار سے کیسا ہے؟

جواب

" عیشۃ" عین کے نیچے زیر کے ساتھ اور شین کے فتحہ کے ساتھ اس کا  معنی زندگی کے ہیں اور " الراضیۃ  " کا معنی ہے : خوش گوار،   لہذا" عیشہ راضیۃ"  کا معنی ہے: " خوش گوار زندگی"، لیکن عیشہ الراضیہ عربی قواعد کے لحاظ سے نام رکھنا  مناسب نہیں۔

البتہ بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن اجمعین یا نیک خواتین کے نام پر رکھنا چاہیے، ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے عنوان سے ایپلیکیشن موجود ہے، جس میں آپ اپنی مرضی کے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

القاموس الوحید میں ہے: 

"عیشۃ راضیۃ ": خوش گوار زندگی"

(ص: ۶۳۵، ط: ادارۃ اسلامیات )

الجامع لاحکام القرآن (تفسير القرطبي ) میں ہے:

"ومعنى (عيشة راضية) أي عيش مرضي، يرضاه صاحبه. وقيل: عيشة راضية أي فاعلة للرضا، وهو اللين والانقياد لأهلها. فالفعل للعيشة لأنها أعطت الرضا من نفسها، وهو اللين والانقياد. فالعيشة كلمة تجمع النعم التي في الجنة، فهي فاعلة للرضا، كالفرش المرفوعة، وارتفاعها مقدار مائة عام، فإذا دنا منها ولي الله اتضعت حتى يستوي عليها، ثم ترتفع كهيئتها، ومثل الشجرة فرعها، كذلك أيضا من الارتفاع، فإذا اشتهى ولي الله ثمرتها تدلت إليه، حتى يتناولها ولي الله قاعدا وقائما، وذلك قوله تعالى: قطوفها دانية  وحيثما مشى أو ينتقل من مكان إلى مكان، جرى معه نهر حيث شاء، علوا وسفلا، وذلك قوله تعالى: يفجرونها تفجيرا فيروى في الخبر (إنه يشير بقضيبه فيجري من غير أخدود حيث شاء من قصوره وفي مجالسه). فهذه الأشياء كلها عيشة قد أعطت الرضا من نفسها، فهي فاعلة للرضا، وهي انذلت وانقادت بذلا وسماحة".

(سورۃ القارعة، رقم الآیۃ:07، ج:20، ص:166، ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410100891

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں