بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایشال نام رکھنا


سوال

 ایشال نام  رکھنا کیسا ہے؟

جواب

 "ایشال"  وشل سے ہے، اس کے معنی پانی کا کم ہونا ،کم مال دار ہونا،ضرورت مند اور محتاج ہونا   ،معنی کے اعتبار سے نام مناسب نہیں،اس کےبجائے  صحابیات  مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر اور افضل ہے۔

المعجم الوسیط میں ہے:

"(وشل ) الماء ونحوه (يشل) وشلا و وشلانا سال وقل وقطر وفلان وشولا ضعف وقل غناؤه وافتقر واحتاج وإليه ضرع إليه فهو واشل."

(باب الواو، ج: 2، ص: 1035، ط: دار الدعوة)

سنن ابی داود میں ہے:

"عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم."

(كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء، 287/4، ط: المتبة العصرية)

ترجمہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم قیامت کے دن اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے، لہٰذا تم اچھے اچھے نام رکھو۔"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101749

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں