بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عیشال نام رکھنا کیساہے؟


سوال

عیشال نام رکھنا کیساہے؟

جواب

"عیشال"  اور  "ایشال"  کے معانی ہمیں کسی مستند لغت میں نہیں مل سکے۔

اور اگر یہ لفظ  «عِشال» "عین" کے نیچے زیر کے ساتھ  ہو تو عربی لغت میں استعمال نہیں ہوتا «عَشّال» ( "عین" پر زبر اور "ش" پر تشدید کے ساتھ)  اور «عاشِل» کا معنی ہے: "اٹکل سے درست اندازہ  لگانے والا"۔(لسان العرب) 

چونکہ اس لفظ کا معنی معلوم نہیں لہذااس لفظ سے نام نہ رکھاجائے بلکہ اگر لڑکا ہے تو انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کےناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے اوراگرلڑکی ہے تو صحابیات رضی اللہ عنھن کے اسماء میں سے کوئی نام رکھا جائے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100956

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں