بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عیسائی کو زکات وعشر دینا


سوال

کیا کسی غریب عیسائی کو عشر یا زکات  کی رقم دی جا سکتی ہے؟

جواب

 غیر مسلم اگر ضرورت مند ہو تو اس کو زکاة،عشر  دینا تو جائز نہیں ہے، اس لیے کہ زکاة اور عشر کی ادائیگی کے لیے مسلمان مستحق کو مالک بنانا ضروری ہے،   البتہ  نفلی صدقات وغیرہ سے غیر مسلم کی مدد کی جاسکتی ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وأما أهل الذمة فلا يجوز صرف الزكاة إليهم بالاتفاق ويجوز صرف صدقة التطوع إليهم بالاتفاق، واختلفوا في صدقة الفطر والنذور والكفارات قال أبو حنيفة ومحمد - رحمهما الله تعالى : يجوز إلا أن فقراء المسلمين أحب إلينا كذا في شرح الطحاوي. وأما الحربي المستأمن فلا يجوز دفع الزكاة والصدقة الواجبة إليه بالإجماع ويجوز صرف التطوع إليه كذا في السراج الوهاج."

(کتاب الزکات،الباب السابع فی المصارف،ج:1،ص:188،دارالفکر)

فتاوی شامی میں ہے :

" (قوله: أي مصرف الزكاة والعشر) يشير إلى وجه مناسبته هنا، والمراد بالعشر ما ينسب إليه كما مر فيشمل العشر ونصفه المأخوذين من أرض المسلم وربعه المأخوذ منه إذا مر على العاشر أفاده ح. وهو مصرف أيضا لصدقة الفطر والكفارة والنذر وغير ذلك من الصدقات الواجبة كما في القهستاني."

(کتاب الزکات،باب العشر،ج:2،ص:339،سعید)

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144501101380

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں