بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ارطغرل ڈراما ثواب کی نیت سے دیکھنا


سوال

1۔  غازی ارطغرل نامی ڈرامہ دیکھنا کیسا ہے؟

2۔  اور اسے ثواب سمجھ کے دیکھنا اس کے دیکھنے پر یہ کہنا الحمدللہ اتنی قسطیں دیکھ لیں۔

3۔ اس کے دیکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے یہ کہنا تاکہ لوگ فیس بک اور فحش چیزیں دیکھنے سے بچ جائیں!

جواب

1. مذکورہ ڈراما  دیکھنا شرعاً  جائز نہیں۔

2. ثواب  سمجھ  کر اس ڈرامے  کو  دیکھنے سے  اِ س کی  قباحت اور گناہ مزید بڑھ جاتا ہے، پھر اس کے دیکھنے پر یہ کہنا الحمدللہ اتنی قسطیں دیکھ لیں، گناہ پر گناہ ہے، اس سے توبہ و استغفار کرنا ضروری ہے۔

3.  یہ ڈراما  ہو یا کوئی اور، چوں کہ یہ جان دار کی تصویر اور ویڈیو پر مشتمل ہوتے ہیں، نیز اس کے علاوہ بھی ان میں بہت سے شرعی  اور اخلاقی مفاسد (مثلاً موسیقی اور حیا باختہ مناظر) ہوتے ہیں،  اس لیے اس کی ترغیب دینا بھی جائز نہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200807

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں