بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عرفہ کی فضلیت


سوال

عرفات کی فضیلت کیاہے؟

جواب

واضح رہے کہ وقوف عرفہ حج کا سب سے عظیم رکن ہے، یہاں تک کہ اس رکن  کو ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قرار دیا ،اور فرمایا ــ’’الحج عرفۃ‘‘ کہ حج وقوف عرفہ کا نام ہے۔  یہی وہ دن ہے جس میں دین اسلام کے مکمل ہونے کا اعلان کیا گیا اورسورہ مائدہ کی آیت  میں ” الیوم أكملت لكم دينكم وأتممت عليكم نعمتي ورضيت لكم الإسلام دينا” نازل کرکے دین کی تکمیل کی خوش خبری دی گئی۔ ترمذی میں حضرت  عقبہ بن عامر -رضی اللہ عنہ -کی  روایت میں اس کومسلمانوں کا عید قرار دیا گیا لہذا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "يوم عرفة ويوم النحر وأيام التشريق عيدنا أهل الإسلام” قرآن کریم  میں اللہ تعالی نے اس دن کو   وتر قرار دے کر اسکی عظمت کی قسم کھائی ہے الغرض وقوف عرفہ کی فرضیت کی وجہ سے عرفہ کادن بہت ہی اہمیت کا حامل ہے ۔

قرآن پاک اللہ تعالی فرماتے ہیں :

{الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا }[المائدة:3]

ترجمہ :آچ کے دن تمہارے لئے تمہارے دین کو میں نے کامل کردیا اور میں نے تم پر اپنا انعام تمام کردیا اور میں نے اسلام کو تمہارے دین بننے کیلئے پسندکرلیا ۔(بیان القرآن)

قرآن پاک اللہ تعالی فرماتے ہیں :

{ وَٱلْفَجْرِ } 1 { وَلَيالٍ عَشْرٍ } 2{ وَٱلشَّفْعِ وَٱلْوَتْرِ }(الفجر٣ )

ترجمہ :قسم ہے فجر کی اور دس راتوں کی اور جفت اور طاق کی ۔(بیان القرآن)

سنن ابن ماجہ میں ہے:

"عن ابن المسيب، قال: قالت عائشة: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " ما من يوم أكثر من، أن يعتق الله عز وجل فيه، عبدا من النار، من يوم عرفة، وإنه ليدنو عز وجل، ثم يباهي بهم الملائكة، فيقول: ما أراد هؤلاء "

(باب الدعاء بعرفة،١٠٠٣/٢،ط: دار إحياء الكتب العربية )

شعب الایمان میں ہے:

" عن أبي الزبير عن جابر قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌إذا ‌كان ‌يوم ‌عرفة فإن الله تبارك وتعالى يباهي بهم الملائكة فيقول انظروا إلى عبادي أتوني شعثا غبرا [ضاجين] من كل فج عميق أشهدكم [دون] أني قد غفرت لهم [فتقول الملائكة فيهم فلانا مرائيا وفلانا، قال:يقول الله تعالى: قد غفرت لهم] قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:«فما من يوم أكثر عتيقا من النار من يوم عرفة»"

(باب في المناسك،‌‌الوقوف يوم عرفة بعرفات وما جاء في فضله،٤٦٠/٣،ط: دار الكتب العلمية)

بدائع الصنائع میں ہے:

"( فصل ) : وأما ركن الحج فشيئان : أحدهما:الوقوف بعرفة وهو الركن الأصلي للحج ، والثاني:طواف الزيارة".

‌‌(كتاب الحج،فصل ‌ركن ‌الحج،١٢٥/٢،ط: دار الكتب العلمية)

المحيط البرهاني میں ہے:

"الفصل الثاني: في بيان ركن الحج وكيفية وجوبه : فنقول: ركن الحج شيئان: الوقوف بعرفة، وطواف الزيارة إلا أن الوقوف بعرفة في الركنية فوق طواف الزيارة؛ لأن الوقوف يؤدى في حال قيام الإحرام من كل وجه، والطواف يؤدى حال قيام الإحرام من وجه؛ لأنه يؤدى بعد الحلق، وقد حصل التحلل بالحلق عن جميع المحظورات إلا النساء، ولأجل ذلك قلنا: إذا جامع قبل الوقوف بعرفة فسد حجه، وعليه القضاء، ولو جامع بعد الوقوف بعرفة قبل طواف الزيارة لا يفسد حجه، ولا قضاء عليه".

‌‌كتاب المناسك ،الفصل الثاني في بيان ركن الحج وكيفية وجوبه ، ٤٢٠/٢،ط: دار الكتب العلمية)

 

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144412100624

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں