بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عرصم نام رکھنا


سوال

بچے کے لیے عرصم (ع کے کسرہ اور ص کے فتحہ کے ساتھ) نام رکھنا کیسا ہے۔ نیز اس کا مطلب بھی بتائیں ؟

جواب

"عِرصَم " نام کے متضاد معنی ہیں :  لاغر،کمزور کو بھی کہا جاتا ہے اور  مضبوط قو ی کو بھی  ، اور بعض معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں تو بہتر یہ ہے کہ کوئی  اچھا معنی والا نام رکھا جائے،تاہم بچوں کے نام رکھنے کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ صحابہ کرام اور اللہ تبارک وتعالیٰ کے برگزیدہ بندوں کے ناموں پر نام رکھے جائیں یا کم از کم ایسے عربی نام رکھے جائیں جن کے معانی عمدہ ہوں ، جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر کافی اچھےاچھے اسلامی نام درج کیے گئے ہیں ، وہاں سے بھی راہ نمائی لی جاسکتی ہے۔

(مصباح اللغات، ص:۵۴۳، ط: مکتبہ سید احمد شہید )

لسان العرب  میں ہے:

 ( عرصم ) العِرْصَمُّ والعِرْصامُ القويُّ الشديدُ البَضْعةِ وقيل هو الضَّئِيلُ الجِسْم ضِدٌّ وقيل هو اللئيمُ.

(جلد۱۲، ص:۳۹۸، ط: دار صادر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144502102117

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں