میری بیٹی کا نام ہے ارحا ء(Erha) ہے، اس کا مطلب بتا دیں؟
" أَرْحَاءُ " یہ عربی زبان کا لفظ ہے، اور جمع کے طور پر مستعمل ہے۔اس کی واحد " رَحیٰ" ہے، جس کے معنی چکی اور داڑھ کے ہیں، نیز یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے،لہذا اس نام کے بجائے صحابیات رضوان اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے اپنی بیٹی کا نام رکھ لیں۔
ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کی فہرست اور تلاش کی سہولت بھی موجود ہے ،وہاں سے بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔
المغرب فی ترتیب المعرب میں ہے :
"رحي": الرَّحى مؤنث وتثنيتُها رحَيان والجمع أرحاءُ وأَرْحٍ وأنكر أبو حاتم الأَرْحِية. وقوله: ما خلا الرَحَى أي وَضْعَ الرحى وتستعار، الأرحاء للأضراس وهي اثنا عشَر."
(باب الراء المهملة، الراء مع الحاء المهملة، ص: 186، ط: دار الكتاب العربي)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144412101328
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن