بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اقامت میں غلطی کرنےسےنماز کاحکم


سوال

اگر امام کے  پیچھے ایک ہی مقتدی ہو اور وہ اقامت میں غلطی کر دے ،مثلا: "حي علی الصلاۃ"  اور   "حي علی الفلاح" بھول جائے اور امام نماز پڑھا دے تو  اس نماز کا کیا حکم ہے ؟وہ نماز ہو جائے گی ؟

جواب

واضح رہےکہ اقامت  میں غلطی ہوجانے سےنمازہوجاتی ہے،البتہ اقامت کی سنت ادانہیں ہوتی ہے،اس لیےامام صاحب کوچاہیےتھاکہ اس کی تصحیح کرادیتےیاخودہی اقامت کہہ کرنماز شروع کردیتے،غرض کہ نمازہوگئی ہے،دوبارہ پڑھنےکی ضرورت نہیں ہے،کیوں کہ اقامت نماز سے خارج ہے، اور نماز کی شرائط میں سے بھی نہیں ہے، بلکہ باجماعت نماز سے پہلے اقامت دینا سنت ہے۔

" نور الإيضاح"میں ہے:

" الإقامة سنة مؤكدة للفرائض ولو منفردا أداء أو قضاء سفرا أو حضرا للرجال."

(باب الأذان، ص: 47، ط: المكتبة العصرية)

فقط و الله اعلم 


فتوی نمبر : 144408101510

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں