آج کل انجینئر اپنے سرٹیفیکیٹ کسی کمپنی کے حوالے کر دیتے ہیں، مگر اس کمپنی میں کام نہیں کرتے، کمپنی ان کو سالانہ طے شدہ معاوضہ دیتی ہے، اور ان کے سرٹیفکیٹ دکھا کر ٹھیکے لیتی ہے اور بتاتی ہے کہ ہمارے پاس اتنے اتنے انجینئر ہیں، جب کہ وہ انجینیئر ان کے پاس کام نہیں کر رہا ہوتا، کیا اس سرٹیفیکیٹ کے بدلے میں ملنے والی رقم اس انجینئر کے لیے استعمال کرنا جائز ہے؟
بصورتِ مسئولہ انجینئر کے لیے محض اپنی سندات کمپنی کو فراہم کرنے کے عوض ماہانہ یا حسبِ معاہدہ رقم وصول کرنا شرعًا جائز نہیں، جب کہ اس کمپنی میں مذکورہ انجینئر کسی قسم کی عملی خدمات فراہم نہ کرتا ہو۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
انجینئرنگ لائنسس/ کارڈ کمپنی کو سالانہ کرایہ پر دے کر آمدنی حاصل کرنا
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109201030
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن