بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انرجی ڈرنکس پینا


سوال

انرجی ڈرنکس کا کیا حکم ہے؟

جواب

انرجی ڈرنکس اگر نشہ آور نہ ہوں،  نہ ان میں کوئی حرام جزء شامل ہو اور نہ ہی وہ مضر صحت ہوں تو ان  کا استعمال جائز  ہوگا۔

حدیث شریف میں ہے:

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «نهيتكم عن النبيذ إلا في سقاء، فاشربوا في الأسقية كلها، ولاتشربوا مسكرًا»". 

(صحیح مسلم (3/ 1584)

فتاوی شامی میں ہے:

" وصرح في التحرير بأن المختار أن الأصل الإباحة عند الجمهور من الحنفية والشافعية اهـ".

 (رد المحتار1/ 105ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144207201546

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں