عنایہ کے درست ہجے کیا ہیں؟ کیا یہ لفظ عنایت سے اخذ کیا گیا ہے؟
"عنایہ" عین کے زیر اور نون کے زبر کے ساتھ ہے، اس کے بعد الف ہے، پھر یاء کازبر اور آخر میں ہاء ہے، شروع میں عین کے زبر کے ساتھ بھی پڑھا جاسکتا ہےاور عنایہ عنایت سےماخوذ نہیں،عربی میں گول تاء (عنایۃ)لکھاجاتاہے اور اردومیں لمبی تاء(عنایت)کےساتھ ۔
تاج العروس میں ہے:
"عني : عناه الأمر يعنيه ويعنوه عناية ، بالكسر ، و عناية، بالفتح."
(عنی، ج:39، ص:120، ط: دار الهداية)
ففط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144503103028
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن