بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

EMOJI بھیجنا


سوال

واٹس ایپ میں ایموجی (Emoji) بھیجنا کیسا ہے ؟

جواب

موبائل وغیرہ میں استعمال ہونے والی ایموجیز  (ایسی تصاویر جو کیفیت کے اظہار کے لیے ہوتی ہیں، ان ) میں سے بعض تصاویر ایسی ہیں جو نہ جاندار کی ہیں اور نہ جاندار کے مشابہ ہیں، جیسے: پھول، فروٹ، بیٹ بال وغیرہ، ان تصاویر کا استعمال درست ہے۔اسی طرح جو تصاویر جان دارکے چہرے کے علاوہ دیگر اعضاء (مثلاً:ہاتھ پاؤں) پر مشتمل ہوں ان کے استعمال کی بھی اجازت ہے، البتہ جو تصاویر جاندار کی ہوں اور تصویر کے حکم میں ہوں (مثلاً: چہرے کی ترجمانی کرنے والی تصاویر) ان کابھیجنا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201262

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں