بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ای ایم آئی (EMI) کے ذریعہ خریداری کا حکم


سوال

ای ایم آئی سے موٹر سائیکل یاکوئی دوسری چیز خریدنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

ہماری معلومات کے مطابق EMI (Equated Monthly Installment) کا طریقہ کار یہ ہے کہ کسی کمپنی کا صارف اس کمپنی سے قرض حاصل کرتا ہے اور اس قرض کی رقم سے اپنی مطلوبہ چیز خریدتا ہے۔ قرض حاصل کرنے کے لیے وہ کمپنی سے قرض لوٹانے کی مدت طے کرتا ہے اور اس مدت تک ہر ماہ کی متعین تاریخ پر اصل قرض اور سودی رقم کا مخصوص حصہ لوٹاتا ہے۔ مذکورہ طریقہ سودی قرض ہے جو کہ شرعاً ناجائز اور حرام ہے؛  لہذا اس طریقے پر قرض  لے کر کوئی چیز  نہ خریدی جائے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5 / 21):

"ففيها فضل خال عن العوض و هو الربا."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144301200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں