بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کا نائب مقرر کرنا


سوال

امام اپنی کسی شادی میں گیا اور کسی حافظ کو اپنا نائب مقرر کر کے گیا اور امام نے اسےیہ کہا کہ تم نماز پڑھانا اگر کوئی اور نماز پڑھائےگا تو اس کے پیچھے نماز نہیں ہوگی، اس مسئلےکی وضاحت فرمائیں ؟

جواب

صورت مسئولہ میں امام نے جس کواپنا نائب مقرر کیاہے اس کی موجودگی میں اگر کوئی اس کے اجازت کے بغیر نماز پڑھانے کے لیے آگے ہوجائے تو امام کے مقرر کردہ نائب کی حق تلفی کی وجہ سے  اجازت کے بغیر  امامت کرانا مکروہ توہے لیکن لوگوں کی نماز بلاکراہت  ہوجائے گی، اس لیے امام صاحب کا یہ کہنا کہ ’’اگر کوئی اور نماز پڑھائے گا تو اس کے پیچھے نماز نہیں ہوگی‘‘ یہ بات درست نہیں۔

الدرالمختاروحاشیۃ ابن عابدین میں ہے :

"(و) اعلم أن (صاحب البيت) ومثله إمام المسجد الراتب (أولى بالإمامة من غيره) مطلقا (إلا أن يكون معه سلطان أو قاض فيقدم عليه) لعموم ولايتهما، وصرح الحدادي بتقديم الوالي على الراتب (والمستعير والمستأجر أحق من المالك) لما مر.

(قوله: مطلقا) أي وإن كان غيره من الحاضرين من هو أعلم وأقرأ منه. وفي التتارخانية: جماعة أضياف في دار نريد أن يتقدم أحدهم ينبغي أن يتقدم المالك، فإن قدم واحدا منهم لعلمه وكبره فهو أفضل، وإذا تقدم أحدهم جاز لأن الظاهر أن المالك يأذن لضيفه إكراما له. اهـ. (قوله وصرح الحدادي إلخ) أفاد أن هذا غير خاص بالسلطان العام الولاية، ولا بالقاضي الخاص الولاية بالأحكام الشرعية، بل مثلها الوالي، وأن الإمام الراتب كصاحب البيت في ذلك."

(ج:1 ،ص:559،ط:دارالفکر ۔بیروت۔)

بدائع الصنائع میں ہے:

"ويكره للرجل أن يؤم الرجل في بيته إلا بإذنه، لما روينا من حديث أبي سعيد مولى بني أسيد، ولقول النبي - صلى الله عليه وسلم -: «لا يؤم الرجل الرجل في سلطانه، ولا يجلس على تكرمة أخيه إلا بإذنه، فإنه أعلم بعورات بيته» ، وفي رواية في بيته؛ ولأن في التقدم عليه ازدراء به بين عشائره وأقاربه، وذا لا يليق بمكارم الأخلاق.ولو أذن له لا بأس به؛ لأن الكراهة كانت لحقه."

(ج:1،ص:158،ط:دارالکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144508101819

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں