بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

علیشباہ اور علیشباہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

علیشباہ  نام کا معنی بتائیں، کئی جگہ پر نام علیشبہ لکھا گیا ہے، مگر ہم علیشباہ رکھنا چاہتے ہیں؟

جواب

علیشباہ اور علیشبہ : یہ عربی لفظ نہیں ہے، کافی تلاش کے باوجود کسی عربی لغت میں یہ لفظ  نہیں ملا۔ جس لفظ کا معنٰی معلوم نہ ہو،اس لفظ سے نام نہیں رکھنا چاہیے،  بچوں اور بچیوں  کے نام رکھنے کے سلسلہ میں اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ صحابہ کرام اور  صحابیات اور اللہ تعالی کی نیک اور برگزیدہ  بندوں اور  بندیوں کے نام پر نام  رکھے  جائیں، یا کم از کم ایسے عربی نام رکھے جائیں جن کے معانی واضح اور عمدہ ہوں ۔

اس سلسلے میں جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ   سے  بھی  راہ  نمائی  لی  جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101546

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں