"اِلسا" اور "منہا" کیسے نام ہیں ؟
"اِلسا" (Elsa) در حقیقت یورپی ممالک کی کسی زبان کا لفظ ہے، اس کی اصل Elisabeth ہے، اس کا مخفف "اِلسا" ہے، اس کے معنیٰ خدا کے ساتھ وعدہ کرنے کے آتے ہیں، بہتر ہو گا کہ اس نام کے بجائے صحابیات کے ناموں پر یا عربی زبان کا اچھے معنی والا کوئی نام رکھا جائے۔
’’منہا‘‘ نام کا درست تلفظ ’’منحہ‘‘(مِنْحَه) ہے، اس لیے ’’منہا‘‘ نام رکھنے کے بجائے ’’منحہ‘‘ نام رکھ لیا جائے، ’’مِنحہ‘‘ کے معنی گفٹ، تحفہ کے ہیں۔
’’المعجم الوسیط‘‘ میں ہے:
"المنحة: العطية". ( ۲ / ۸۸۸، دار الدعوة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205201052
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن