الیکٹرانک حقے کا کاروبار کرنا جائز ہے؟ اس کی کمائی کا کیا حکم ہے؟
1۔الیکٹرانک حقے کا کاروبار کرنا جائز ہے، اس کے کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدن بھی حلال ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ اس قسم کی اشیاء کی تجارت سے اجتناب کیا جائے۔
کفایت المفتی میں ہے:
"(سوال) میں نے ایک دکان فی الحال کھولی ہے جس میں متفرق اشیاء ہیں، ارادہ ہے کہ سگریٹ اور پینے کا تمباکو بھی رکھ لوں یہ ناجائز تو نہیں ہوگا ؟
( جواب ) سگریٹ اور تمباکو کی تجارت جائز ہے او ر اس کا نفع استعمال میں لانا حلال ہے ۔"
(کتاب الحظر والاباحۃ، ج:9، ص: 148، ط: دار الاشاعت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501101290
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن