بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

الیکٹرکل کنسلٹنٹ (Electrical Consultant) كا پراجيكٹ دلوانے پر كميشن لينا


سوال

میں ایک الیکٹرکل کنسلٹنٹ (Electrical Consultant) ہوں۔ ہم پراجیکٹ دلوانے کے کانٹریکٹر سے 5 فیصد کمیشن لیتے ہیں، جس کا علم اسے ہوتا ہے، کیا یہ کمیشن لینا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کسی کمپنی کے ملازم ہیں اور کمپنی مالکان کے علم میں لائے بغیر اسی کمپنی کا پراجیکٹ دلوانے پر کمیشن لیتے ہیں تو کمپنی مالکان کی اجازت کے بغیر یہ کمیشن لینا جائز نہیں ہے  ۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 63):

وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201804

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں