بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک مرتبہ عمرہ کرنے کے بعد حلق یا قصر


سوال

میں  نے تین دن پہلے عمرہ کیا ابھی بال نہ ہونے کے برابر ہیں اور آج مسجد عائشہ سے دوسرےعمرہ کی نیت کرنی ہے کیا بال پہ دوبارہ استرا لگانا ہوگا یا خود بس سنت پوری کرنےکے لیے سیفٹی کا استعمال کرلوں ؟

جواب

ایک مرتبہ عمرہ کرنے کے بعد    سر کے بال ایک پورے سے کم باقی ہوں تو دوبارہ عمرہ کرنے کی صورت میں  حلق کرانا ضروری ہوتا ہے ؛لھذا  صورت  مسئولہ میں پہلے عمرے میں  اگر  سائل نے حلق کروایا تھا  تو اب دوبارہ عمرہ کرنے کے بعد احرام سے نکلنے کے لئے حلق ہی ضروری ہوگا ،خود سیفٹی استعمال کرنے کی صورت میں بھی حلق ضروری ہوگا۔

         فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وإذا جاء وقت الحلق ولم يكن على رأسه شعر بأن حلق قبل ذلك أو بسبب آخر ذكر في الأصل أنه يجري الموسى على رأسه لأنه لو كان على رأسه شعر كان المأخوذ عليه إجراء الموسى، وإزالة الشعر فما عجز عنه سقط وما لم يعجز عنه يلزمه ثم اختلف المشايخ في إجراء الموسى أنه واجب أو مستحب والأصح أنه واجب هكذا في المحيط". 

(1/231، الباب الرابع فیما یفعلہ المحرم  بعد الاحرام ، ط: رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101297

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں