بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک ہی وقت میں ایک سے زائد سجدہ کی آیات کی تلاوت سے سجدہ کا حکم


سوال

 میں حافظ قران ہو ں اور الحمد للہ بکثرت تلاوت قرآن کرتا رہتا ہوں ؛  سوال یہ ہے کہ:  ایک وقت میں ایک سے زیادہ سجدے  کی آیات پڑھنے سے تمام سجدے  الگ الگ  کرنا ہوں گے؟  یا ایک ہی سجدہ کافی ہے ؟

جواب

ایک ہی   مجلس اور وقت میں  سجدہ  کی ایک  سے زائد آیات تلاوت کرنے کی صورت میں جتنی آیتیں تلاوت کیں   اتنے ہی سجدے کرنا لازم ہوں گے، اسی طرح الگ الگ مجلس میں ایک ہی آیتِ سجدہ کو جتنی بار دہرایا  تو بھی اتنی ہی مرتبہ سجدے  کرنالازم ہوں گے۔

فتاوی شامی میں ہے: 

(ولو كررها في مجلسين تكررت وفي مجلس) واحد (لا) تتكرر بل كفته واحدة وفعلها بعد الأولى أولى قنية.

 (کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوة، ج: 2، صفحۃ: 114، ط: ایچ، ایم، سعید)

البحر الرائق شرح كنز الدقائق میں ہے:

لأن من قرأ القرآن كله في مجلس واحد لزمه أربع عشرة سجدة لأن المجلس لا يجعل الكلمات المختلفة الجنس بمنزلة كلام واحد.

(کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوة  ، ج: 2، صفحہ: 135، ط: دار المعرفة بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201581

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں