بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک ہی نماز میں قضا اور نفل کی نیت کرنا


سوال

اگر میں نے تہجد کے وقت قضا نماز پڑھی تو کیا میں تہجد کا ثواب پاؤں گا؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص ایک ہی نماز میں فرض اور نفل دونوں کی نیت کرتا ہے تو صرف فرض نماز ادا ہوگی، نفل ادا نہیں ہوگی؛ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل تہجد  كے وقت  اگر  ايك   ہی نماز ميں قضا نمازاور   تہجد  کی نماز کی نیت کرتا ہے تو  صرف    قضا     نماز ادا  ہوگی اور تہجد  كا   ثواب  نهيں  ملے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"و لو نوی فرضین  كمكتوبة و جنازة فللمكتوبة، و لو مكتوبتین فللوقتیة و لو فائتتین فللأولى لو من أهل الترتيب و إلا لغا فليحفظ، و لو فائتة و وقتية فللفائتة لو الوقت متسعًا، و لو فرضًا و نفلًا فللفرض."

(كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة،ج:1ص:439،ط:سعيد) 

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144307102149

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں