بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف کے آداب


سوال

اعتکاف کے آداب کونسے امور ہیں، رہنمائی فرمائیں۔

جواب

اعتکاف کے آداب درج ذیل امور ہیں:

1: معتکف پہنے ہوئے کپڑوں کے علاوہ بھی لباس لے کر آئے ، کیوں کہ بعض اوقات لباس بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

2: اگر اعتکاف کی مدت عید تک پہنچ جائے تو عید کی رات مسجد ہی میں گزارے تاکہ مسجد سے نکل کر عید گاہ کی طرف روانگی ہو، اور ایک عبادت (اعتکاف) دوسری ( عید کی نماز ) کے ساتھ مل جائے ۔

3:  مسجد کے اندرونی حصہ میں اعتکاف کرے تا کہ بات چیت سے اعتکاف میں خلل واقع نہ ہو ۔ 

4:  اعتکاف رمضان کے مہینے میں ہو، اور شب قدر پانے کی امید میں آخری دس دنوں میں ہو، کیوں کہ شبِ قدر آخری دس راتوں میں سے کسی ایک رات میں ہے۔

5: اعتکاف مسنون دس دن سے کم نہ ہو۔ 

6: ضروری اور اچھی بات کے علاوہ اور کوئی بات چیت نہ کرے۔ 

7:  اعتکاف کے لیے سب سے اچھی مسجد کا انتخاب کیا جائے ، مثلاً مسجد حرام، اس کے بعد مسجد نبوی ، پھر مسجد اقصیٰ ، اور یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو وہاں رہتے ہوں ، اس کے بعد جامع مسجد کا درجہ ہے۔ 

8: اعتکاف کے دوران قرآن شریف کی تلاوت اور حدیث کا مطالعہ،دینی علوم اور اس کی تعلیم وغیرہ میں لگار ہے۔ 

فتاویٰ عالمگیری (الفتاوى الهندية ) میں ہے:

"(وأما آدابه) فأن لا يتكلم إلا بخير، وأن يلازم بالاعتكاف عشرا من رمضان، وأن يختار أفضل المساجد كالمسجد الحرام والمسجد الجامع كذا في السراج الوهاج. ويلازم التلاوة والحديث والعلم وتدريسه وسير النبي - صلى الله عليه وسلم - والأنبياء - عليهم السلام -، وأخبار الصالحين وكتابة أمور الدين كذا في فتح القدير. ولا بأس أن يتحدث بما لا إثم فيه كذا في شرح الطحاوي".

(کتاب الصوم، الباب السابع في الاعتكاف، ج:1، ص:211، ط:مکتبہ رشیدیہ)

الفقه على المذاهب الأربعة  میں ہے:

"وأما آدابه: فمنها أن يستصحب ثوباً غير الذي عليه، لأنه ربما احتاج؛ ومنها مكثه في مسجد اعتكافه ليلة العيد إذا اتصل انتهاء اعتكافه بها ليخرج من المسجد إلى مصلى العيد، فتتصل عبادة بعبادة، ومنها مكثه بمؤخر المسجد ليبعد عمن يشغله بالكلام معه، ومنها إيقاعه برمضان، ومنها أن يكون في العشر الأواخر منه لالتماس ليلة القدر؛ فإنها تغلب فيها، ومنها لا ينقص اعتكافه عن عشرة أيام.

الحنفية قالوا: يكره تحريماً فيه أمور: منها الصمت إذا اعتقد أنه قربة؛ أما إذا لم يعتقده كذلك فلا يكره؛ والصمت عن معاصي اللسان من أعظم العبادات؛ ومنها إحضار سلعة في المسجد للبيع أما عقد البيع لما يحتاج لنفسه أو لعياله بدون إحضار السلعة فجائز، بخلاف عقد التجارة فإنه لا يجوز.

وأما آدابه: فمنها أن لا يتكلم إلا بخير؛ وأن يختار أفضل المساجد وهي المسجد الحرام؛ ثم الحرم النبوي، ثم المسجد الأقصى لمن كان مقيماً هناك؛ ثم المسجد الجامع، ويلازم التلاوة والحديث والعلم وتدريسه ونحو ذلك.

الشافعية قالوا: من مكروهات الاعتكاف الحجامة والفصد إذا أمن تلويث المسجد، وإلا حرم؛ ومنها الإكثار من العمل بصناعته في المسجد، أما إذا لم يكثر ذلك؛ فلا يكره فمن خاط أو نسج خوصاً قليلاً فلا يكره.

وأما آدابه: فمنها أن يشتغل بطاعة الله تعالى كتلاوة القرآن والحديث والذكر والعلم، لأن ذلك طاعة؛ ويسن له الصيام؛ وأن يكون في المسجد الجامع؛ وأفضل المساجد الحرام؛ ثم المسجد النبوي، ثم المسجد الأقصى؛ وأن لا يتكلم إلا بخير فلا يشتم، ولا ينطق بلغو الكلام.

الحنابلة قالوا: يكره للمعتكف الصمت إلى الليل، وإذا نذر ذلك لم يجب عليه الوفاء به.

وأما آدابه: فمنها أن يشغل وقته بطاعة الله تعالى، كقراءة القرآن، والذكر، والصلاة؛ وأن يجتنب ما لا يعنيه".

(کتاب الاعتکاف، مكروهات الاعتكاف وآدابه، ج:1، ص:535، ط:دارالکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100575

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں