بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف کی حالت میں ووٹ ڈالنے کے لیے مسجد سے نکلنے کا حکم


سوال

ووٹ دینے کے لیے اعتکاف کی حالت میں مسجد سے نکلنے کا کیا حکم ہے؟ کیا سب جماعتوں کے ووٹ کا اس میں ایک ہی حکم ہے یا کوئی ایسی جماعت بھی ہے جسے ووٹ ڈالنے گئے تو اعتکاف نہیں ٹوٹے گا؟

جواب

صورت مسئولہ میں  ووٹ ڈالنے کے لیے اعتکاف سے نکلنے سے اعتکاف فاسد ہوجائے گاچاہے کسی بھی جماعت کو ووٹ ڈالنے کی نیت سے مسجد سے نکلا ہو۔ ایسے شخص پر ایک دن رات کے اعتکاف کی قضا لازم ہوگی۔

فتاوی شامی میں ہے :

"إذا خرج لإنقاذ غريق أو حريق أو جهاد عم نفيره فسد، ولا يأثم."

(۲ ؍ ۴۴۷، سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100748

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں