بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف کے دوران حیض آ گیا


سوال

میری اہلیہ اعتکاف میں بیٹھی اور اس کو حیض آگیا،  لیکن تین دن کے بعد وہ پاک ہوگئی، اب وہ کیا دوبارہ اعتکاف میں بیٹھے گی اور یہ اعتکاف کیا سنت ہوگا  یا نفل؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  مسنون اعتکاف کے دوران حیض آنے  کی صورت میں  مذکورہ خاتون کا اعتکاف فاسد ہوجائے گا، پس پاک ہوجانے کے بعد ایک دن کے اعتکاف کی قضا  لازم ہوگی، رمضان میں قضا  کرنے کی صورت میں رمضان کا روزہ کافی ہوگا، رمضان کے بعد قضا  کرنے کی صورت میں مغرب سے دوسرے دن مغرب تک اعتکاف کے دوران دن کا روزہ رکھنا ضروری ہوگا، لہذا مسئولہ صورت میں پاک ہوجانے کے بعد ایک دن کا اعتکاف بطور قضا  کرنا ضروری ہوگا، اور پاک ہونے کے بعد رمضان کے بقیہ ایام میں اگر وہ نفلی اعتکاف کرنا چاہے تو کر سکتی ہے، تاہم یہ سنت اعتکاف شمار نہ ہوگا۔

بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع میں ہے:

"ولو حاضت المرأة في حال الاعتكاف فسد اعتكافها؛ لأن الحيض ينافي أهلية الاعتكاف لمنافاتها الصوم ولهذا منعت من انعقاد الاعتكاف فتمنع من البقاء."

(كتاب الاعتكاف، فصل ركن الإعتكاف، ٢ / ١١٦، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200570

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں