بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عیلاف نام کا حکم اور معنی


سوال

’’عیلاف‘‘  نام کا مطلب کیا ہے؟

جواب

’’عیلاف ‘‘ نام کا معنی نہیں ملا۔

البتہ"عِلَاف"  بمعنی چارہ "العَلَف"  کی جمع ہے۔اور اسی طرح"  عَلَّاف"  بمعنی چارہ بیچنے والا۔

(مصباح اللغات ص: 572 ط: مکتبہ سید احمد شہید اردو بازار لاھور)

اور  اگر یہ ایلاف ہو تو ’’إِيْلَاف ‘‘  مصدر ہے، عَلَم  (نام)  نہیں ہے، اس کا معنی ہے: مانوس ہونا ۔ یہ نام رکھا جاسکتاہے۔ 

تهذيب اللغة میں ہے:

"وآلَفْت فلاناً الشيء، إذا ألزمته إياه، أُولِفه إيلافاً. وقول الله عز وجل: )لإيلاف قُريش إيلافهم رِحلة الشِّتاء والصَّيف.المعنى: لتؤلف قريش الرحلتين فيتَّصلا ولاينقطعا."

(5/ 186)

اس سے بہتر ہے   کوئی اچھے معنی والانام منتخب کیا جائے ، لڑکے کا نام رکھنا ہے تو کسی نبی علیہ السلام یا  صحابی رضی اللہ عنہ کے نام پر، اور لڑکی کا نام رکھنا ہے تو کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر  نام رکھ لیجیے۔ یا ایسا  اچھا بامعنی نام رکھا جائے جس سے اسلامی تشخص ظاہر ہو۔

ہماری ویب سائٹ کے سرور ورق پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں حروف تہجی کی ترتیب سے لڑکوں اور لڑکیوں کے منتخب نام موجود ہیں، جنس اور حرف کا منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔جس کا لنک درج ذیل ہے۔

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144308101095

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں