بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت میں نکاح کرنے اور اس نکاح سے پیدا ہونے والی اولاد کا حکم


سوال

ایک لڑکی نے شادی کے کچھ عرصے بعدمیاں بیوی کے باہم ناچاقیوں کی وجہ سےاپنے شوہر سے  طلاق لی اورعدت کے دوران اسی دن لڑکی نے دوسرے شخص سے شادی کر لی، اس  دوسرے شخص کو بھی اس کا علم تھاکہ مذکورہ لڑکی کو آج ہی طلاق ہوئی ہے،اس دوسرے شوہر  سے اولاد بھی ہیں، دورانِ عدت مطلقہ کی شادی کرنے کا کیا حکم ہے ؟اور ان سے پیدا ہونے والی اولاد کا کیا حکم ہوگا۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ لڑکی کا پہلے شوہر کی عدت میں دوسرے شخص سے  نکاح کرنا(جب کہ دوسرے شوہر کو اسی دن کے طلاق کا علم بھی تھا) شرعاً ناجائز و حرام تھااور نکاح سرے سے منعقد نہیں ہوا،لہذا فوراً دونوں ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں اور اس ناجائز اور غیرمنعقد نکاح کے بعد مرد و عورت کے تعلق سےپیدا ہونے والی اولاد  کا نسب باپ سے ثابت نہیں ہوگا۔

علامہ کاسانی رحمہ  اللہ فرماتے ہیں :

"ومنها أن لا تكون معتدة الغير لقوله تعالى: {ولا تعزموا عقدة النكاح حتى يبلغ الكتاب أجله} أي: ما كتب عليها من التربص، ولأن بعض أحكام النكاح حالة العدم قائم فكان النكاح قائما من وجه."

(کتاب الطلاق، ج: 2، ص: 268، ط: سعید)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"أما نكاح منكوحة الغير ومعتدته فالدخول فيه لا يوجب العدة إن علم أنها للغير لأنه لم يقل أحد بجوازه فلم ينعقد أصلا. قال: فعلى هذا يفرق بين فاسده وباطله في العدة، ولهذا يجب الحد مع العلم بالحرمة لأنه زنى كما في القنية وغيرها".

(کتاب النکاح، باب العدّۃ،مطلب عدة المنكوحة فاسدا والموطوءة بشبهة ، ج:3، ص:516، ط:سعید)

وفيه ايضا:

"أما منكوحة الغير فهي غير محل إذ لا يمكن اجتماع ملكين في آن واحد على شيء واحد، فالعقد لم يؤثر ملكا فاسدا."

(كتاب الطلاق ،مطلب عدة المنكوحة فاسدا والموطوءة بشبهة، باب العدة، جلد 3 ص: 517، ط: سعید)

وفيه ايضا:

"والظاهر أن المراد بالباطل ما وجوده كعدمه، ولذا لا يثبت النسب ولا العدة."

(كتاب النكاح، ج:3، ص:132، ط:سعيد)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144502102378

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں