بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عید الفطر کے دن آہستہ تکبیراتِ تشریق پڑھنا مستحب ہے


سوال

کيا عيد الفطر کے دن تکبيرات بآواز پڑھنى ہيں؟

جواب

سب سے پہلے تکبیراتِ تشریق کا حکم سمجھ لیجیے کہ :

9ذالحجہ کی فجر سے 13  ذالحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ تکبیراتِ تشریق پڑھنا واجب ہے اور  ایک  ہی مرتبہ پڑھنا  سنت سے  ثابت ہے ، البتہ اگرکوئی سنت سمجھے بغیرایک سے زائدمرتبہ بطورذکرکے پڑھتا ہے توکوئی حرج بھی نہیں۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند میں ہے کہ :

"تکبیرتشریق ایک دفعہ کہناواجب ہے،اس سے زیادہ واجب نہیں ہے، درمختارمیں عینی سے نقل کیاہے کہ: زیادہ کہنے میں فضیلت وثواب ہے ،کچھ حرج نہیں ہے،لیکن شامی میں ابوالسعودسے نقل کیاہےکہ :ایک مرتبہ سے زیادہ کہناخلافِ سنت ہے، پس بہتر ہے کہ ایک دفعہ پراکتفا کیاجائے۔"

رہی بات عید الفطر میں تکبیراتِ تشریق  بآواز بلند  پڑھنے کی تو اس میں فقہاءِ کرام کا اختلاف ہے ، راجح  قول یہ ہے کہ عید الفطر کے دن تکبیراتِ تشریق بلند آواز سے نہیں پڑھی جائیں گی،بلکہ آہستہ آواز سے پڑھی جائیں گی ۔ 

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ـ مشكول - (5 / 213):

"وَأَمَّا فِي عِيدِ الْفِطْرِ فَلَا يُكَبِّرُ جَهْرًا فِي قَوْلِ أَبِي حَنِيفَةَ وَعِنْدَ أَبِي يُوسُفَ وَمُحَمَّدٍ يَجْهَرُ .

وَكَذَا فِي السِّرَاجِ الْوَهَّاجِ التَّتَارْخَانِيَّةِ وَمَوَاهِبِ الرَّحْمَنِ وَدُرَرِ الْبِحَارِ وَقَالَ فِي النَّهْرِ غَيْرَ مُكَبِّرٍ أَيْ جَهْرًا وَهَذَا رِوَايَةُ الْمُعَلَّى عَنْ الْإِمَامِ وَرَوَى الطَّحَاوِيُّ عَنْ ابْنِ أَبِي عِمْرَانَ الْبَغْدَادِيِّ عَنْ الْإِمَامِ أَنَّهُ يُكَبِّرُ جَهْرًا ، وَهُوَ قَوْلُهُمَا وَاخْتَلَفَ الْمَشَايِخُ فِي التَّرْجِيحِ فَقَالَ الرَّازِيّ الصَّحِيحُ مِنْ قَوْلِ أَصْحَابِنَا مَا رَوَاهُ ابْنُ أَبِي عِمْرَانَ ، وَمَا رَوَاهُ الْمُعَلَّى لَمْ يُعْرَفْ عَنْهُ ، وَفِي الْخُلَاصَةِ الْأَصَحُّ مَا رَوَاهُ الْمُعَلَّى كَذَا فِي الدِّرَايَةِ قَالَ الرَّازِيّ ، وَعَلَيْهِ مَشَايِخُنَا بِمَا وَرَاءَ النَّهْرِ فَالْخِلَافُ فِي الْجَهْرِ وَعَدَمِهِ كَمَا صَرَّحَ بِهِ فِي التَّجْنِيسِ ، وَعَلَيْهِ جَرَى فِي غَايَةِ الْبَيَانِ وَالشَّرْحِ .

اللباب في شرح الكتاب - (1 / 56):

(يستحب في يوم الفطر: أن يطعم الإنسان قبل الخروج إلى المصلى) مبادرة إلى ضيافة ربه وامتثال أمره، وأن يكون حلواً وتمراً ووتراً ليكون أعظم أجراً (ويغتسل، ويتطيب) ويستاك، ويلبس أحسن ثيابه، ويصلي في مسجد حيه، ويؤدي صدقة فطره (ويتوجه إلى المصلى) ماشياً، اقتداء بنبيه صلى اللّه عليه وسلم (ولا يكبر في طريق المصلى عند أبي حنيفة) يعني جهراً، أما سراً فيستحب. جوهرة (وعندهما يكبر) في طريق المصلى جهراً استحباباً، ويقطع إذا انتهى إليه، وفي رواية: إلى الصلاة. جوهرة. قال في التصحيح: قال الإسبيجاني في زاد الفقهاء والعلامة في التحفة: الصحيح قول أبي حنيفة، قلت: وهو المعتمد عند النسفي وبرهان الشريعة وصدرها.

 فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144210200020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں