بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عید میں چاند کا عتبار ہے


سوال

عید الاضحی وقوف عرفہ کے اگلے دن منائی جاتی ہے،عرب ممالک چاند کو دیکھ حج کی تاریخ متعین کرتے ہیں،جب کہ ہمارے ہاں انکے اگلے دن عید منائی جاتی ہے یعنی وقوف عرفہ کے 2دن بعد،سوال یہ ہے کہ ہمیں یا دیگر ممالک کو بھی چاند کے حساب سے عیدالاضحی منانی چاہیے یا وقوفِ عرفہ کے اگلے دن؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  ہر ملک والے اپنے  یہاں کے چاند کے حساب سے رمضان اور عیدین منانے کے مکلف ہیں ،لہذا ہمارے ہاں ذو الحجہ کا چاند نظر آنے کے دسویں دن عید الاضحی منائی جاتی ہے۔

ترمذی شریف میں ہے :

"أن ‌لكل ‌أهل ‌بلد رؤيتهم".

(ابواب الصوم،67/3،شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144411102834

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں