بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عید کی نماز میں تکبیرات پڑھنے کی وجہ


سوال

عید کی نماز میں جو تکبیرات پڑھی جاتی ہیں ، ان تکبیرات پڑھنے کی وجہ کیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ چوں کہ عید کے دن کھانے پینے، پہننے اور لہو لعب میں مشغول ہو کر اللہ تعالیٰ کی بزرگی وجلال اور عظمت کو بھول جانے کا قوی اندیشہ تھا؛  لہذا  ایسے لوگوں کی تنبیہ کے لیے عیدین کی نماز میں زیادہ تکبیرات شامل  کی گئی ہیں، تاکہ یہ بات ذہن میں رہے کہ اے خدا! تمام کبر وعظمت تیرا حق ہے، ہم سب ہیچ ہیں۔

(نماز کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا از الفتوحات المکیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201064

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں