کورونا کی وجہ سے نماز عید اجتماعی طور پر نہیں پڑھی جا سکتی ،اکیلے گھر میں پڑھ سکتے ہیں?
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے عید کی نماز کے اجتماع سے پابندی اٹھالی ہے، اس لیے اگر سائل کا تعلق پاکستان کے کسی علاقے سے ہے تو اسے چاہیے کہ عیدگاہ یا مسجد میں جاکر عید کی نماز میں شریک ہو۔ اور اگر پاکستان سے باہر سے تعلق ہے تو بوجہ مجبوری شہر، فنائے شہر اور بڑی بستی میں گھر کے اندر بھی عید کی نماز ادا کرسکتے ہیں، لیکن عید کی نماز کے لیے کم از کم دو بالغ مرد افراد کی جماعت شرط ہے،لہذا گھر میں تنہا عید کی نماز پڑھنا جائز نہیں۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
عید کی نماز کا خطبہ اور ادائیگی کا طریقہ
فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202598
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن