بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا عید کی  نماز فرض ہے؟


سوال

عید کی  نماز فرض ہے کیا؟

جواب

عید کی نماز ادا کرنا فرض نہیں، بلکہ واجب ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ عید کی نماز ادا کرنا لازم نہیں ہے، واجب کا مطلب بھی یہ ہوتا ہے کہ یہ عمل کرنا لازم ہے، بس فرق یہ ہے کہ  جو کسی قطعی دلیل مثلًا: قرآن کریم کی کسی واضح آیت یا متواتر حدیث سے ثابت ہو اسے فرض کہتے ہیں، جب کہ "واجب" ظنی دلیل سے ثابت شدہ عمل کو کہا جاتا ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 165):

باب العيدين ....  (تجب صلاتهما) في الأصح (على من تجب عليه الجمعة بشرائطها) المتقدمة (سوى الخطبة) فإنها سنة بعدها.

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109203206

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں