بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

۲۹ روزوں کے بعد عید ہونے کی صورت میں طاق راتیں کون سی ہوں گی؟


سوال

شبِ قدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اگر کوئی بندہ طاق راتوں میں عبادت کرے۔ اور بعد میں حکومت عید کا اعلان 29 روزے رکھنے کے بعد کرے تو اس کی وجہ سے ساری  ترتیب خراب ہو جاتی ہے۔ اس صورت میں شبِ قدرکا کیا حکم ہے؟

جواب

عید کا اعلان چاہے ۲۹ روزوں کے بعد ہو یا تیس روزوں کے بعد ہو، طاق راتوں کی ترتیب میں کوئی فرق نہیں آتا ہے، دونوں صورتوں میں طاق راتیں ۲۱، ۲۳، ۲۵، ۲۷ اور ۲۹ ہی ہوں گی۔ یعنی (جمہور کے قول کے مطابق) طاق راتوں کا شمار آخری روزے کو دیکھ کر نہیں کیا جائے گا، بلکہ آخری عشرے کی طاق راتوں کی گنتی اکیسویں شب سے شروع ہوکر انتیسویں شب پر مکمل ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202840

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں