بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عید الفطر والے دن مرنے والے کا حکم


سوال

عیدالفطر میں کسی کا فوت ہونا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  رمضان المبارک اور جمعہ کے دن  انتقال کرنے والے دونوں کےبارے میں تو روایات میں آتا ہے ،کہ ان سے قبر کا عذاب ہٹادیا جاتا ہے،  جمعہ کی رات یعنی جمعہ سے پہلے والی رات کا بھی یہی حکم ہے ،اس کے علاوہ عید الفطر والے دن فوت ہو نے والے کی موت عام دنوں میں مرنے والوں کی موت کے ہی حکم میں ہے ،اس کے لیے کوئی الگ سے فضیلت والی روایت وارد نہیں ہوئی ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"ويأمن الميت من ‌عذاب ‌القبر ومن مات فيه أو في ليلته أمن من ‌عذاب ‌القبر، ولا تسجر فيه جهنم، وفيه يزور أهل الجنة ربهم تعالى."

"قال أهل السنة والجماعة: عذاب القبر حق وسؤال منكر ونكير وضغطة القبر حق، لكن إن كان كافراً فعذابه يدوم إلى يوم القيامة ويرفع عنه يوم الجمعة وشهر رمضان، فيعذب اللحم متصلاً بالروح والروح متصلاً بالجسم فيتألم الروح مع الجسد، وإن كان خارجاً عنه، والمؤمن المطيع لا يعذب بل له ضغطة يجد هول ذلك وخوفه، والعاصي يعذب ويضغط لكن ينقطع عنه العذاب يوم الجمعة وليلتها، ثم لا يعود وإن مات يومها أو ليلتها يكون العذاب ساعةً واحدةً وضغطة القبر ثم يقطع، كذا في المعتقدات للشيخ أبي المعين النسفي الحنفي من حاشية الحنفي ملخصاً."

(کتاب الصلوة ،باب العيدين ،ج:2،ص:165،ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144410101271

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں