بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

احتلام کی کثرت سے بچنے کے لیے وظیفہ


سوال

قرآن مجید کی کوئی سورۃ بتائیں یا پھر کوئی وظیفہ بتائیں ،مجھے احتلام بہت ہوتا ہے۔ کچھ ایسا بتائیں جس کے پڑھنے کے بعد احتلام نہ ہو۔

جواب

کثرتِ  احتلام سے بچنے کے لیے کسی معالج سے مشورہ کرلیا جائے، نیز   اپنے خیالات کو پاک رکھے ،اگر گندے خیالات کے اسباب مثلًا موبائل کا غلط استعمال یا فحش رسالے یا میگیزین وغیرہ زیر استعمال ہیں تو ان سے دوری اختیار کرےاور اگر نکاح نہیں ہوا ہے اور  نکاح کی استطاعت ہے تو جلد از جلد نکاح کرنے کی کوشش کی کرے، ورنہ غلبہ شہوت سے بچنے کے لیے کثرت سے روزوں کا اہتمام کرنے کے  ساتھ، ساتھ نیک لوگوں کی صحبت میں  بیٹھنے کا اہتمام  اور تنہائی میں رہنے سے اجتناب کرے۔

نیز رات میں سونے سے قبل  باوضو ہوکر سورۂ طارق کی ابتدائی دس آیات پڑھ کر ذکر کرتے ہوئے دائیں کروٹ پر قبلہ رُخ ہوکر سویا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ احتلام نہیں ہوگا۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101397

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں