بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

 احساس پروگرام کے تحت 12000 رقم لینا


سوال

 احساس پروگرام کے تحت جو 12000 رقم دی جارہی ہے، کیا ایسی عورت جس کے لیے کسی شے کی کمی نہیں ہے، جس کا شوہر دوکان چلا رہا ہے، ایسی عورت کے لیے اس رقم کو شرعی نقطہ نظر سے لینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

حکومت کی جانب سے یہ رقم اگر صرف فقراء کو دی جارہی ہے، اور مذکورہ خاتون غریب نہیں ہے تو اس کے لیے یہ رقم لینا جائز نہیں ہے۔ فقیر کا مطلب یہ ہے کہ اس خاتون کے پاس اپنی ضرورت و استعمال کی اشیاء کے علاوہ اتنا مال یا سامان موجود نہ ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر ہو۔

اور اگر سب ہی عوام کے لیے رقم دی جارہی ہے تو یہ رقم یہ عورت استعمال کرسکتی ہے۔ اصولی بات یہ ہے کہ مذکورہ پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم وصول کرنے کی جو شرائط ہیں، ان کے مطابق اگر مذکورہ خاتون مستحق ہے تو لے سکتی ہے، بصورتِ دیگر اسے اجازت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200727

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں