بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

احساس پروگرام سے مالی تعاون حاصل کرنا


سوال

احساس پروگرام کے پیسے کن لوگوں کے لیے  لینا جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ احساس کے نام سے حکومت پاکستان کے مختلف پروگرام ہیں اور یہ سارے پروگرام ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے بنائے  ہیں۔ ان پروگرامز میں   مستحقین کی تعیین کے لیے حکومت  نے اپنے کچھ ضوابط بنائے  ہیں اور احساس پروگرام کے مدد حاصل کرنے والے درخواست گزار کو ان ضوابط پر چانچ کر پھر رقم دی جاتی ہے۔  ان ضوابط کا مدار ان معلومات پر ہے  جو ضرورت مند لوگوں نے Pakistan’s National Socio-economic Registry میں درج کروائی  ہیں یا صوبائی اور  ضلعی انتظامیہ کو درج کروائی ہیں ، لہذا  جس شخص نے اپنے درست حالات جمع کروائیں ہیں اور حکومت اس کے نام فنڈ جاری کرتی ہے تو اس شخص کے لیے یہ فنڈ لینا جائز ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ، لیکن  اگر کوئی شخص غلط بیانی کر کے اس پروگرام سے مالی مدد حاصل کرتا ہے، جب کہ وہ اس کا مستحق نہیں تو  شرعًا درست نہیں ہوگا۔ 

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"أما تفسيرها شرعًا فهي تمليك عين بلا عوض، كذا في الكنز ... و أما حكمها فثبوت الملك للموهوب له غير لازم حتى يصح الرجوع والفسخ."

(کتاب الہبۃ ،باب اول،  ج نمبر ۴،  ص نمبر ۳۷۴، ط: دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100820

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں