بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام میں ہینڈ واش سے ہاتھ دھونے کا حکم


سوال

عمرہ کی سعی مکمل کر لی تھی ، صرف حلق کرنا باقی تھا،باتھ روم کی حاجت ہوئی ، باتھ روم سے فارغ ہو کر جب وضو کرنے لگا تو وضو خانے میں لگے ہینڈ واش سے دونوں ہاتھوں کو دھو لیا، دھونے کے بعد یاد آیا کہ حالت احرام میں ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا مجھے دم دینا پڑے گا۔ جواب جلدی دیں تاکہ بیت اللہ میں رہتے ہوئے صدقہ یا دم دے سکوں؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں احرام کی حالت میں  ہینڈ واش سے اگر ایک بار ہاتھ دھوئے ہوں تو صدقۂ فطر کے برابر صدقہ کرنا لازم ہے ،چاہے بھول کر ہی کیوں نہ دھوئے ہوں اور اگر بار بار دھوئے ہوں تو ایک دم دینا لازم ہوگا ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"ويستوي في وجوب الجزاء بالتطيب الذكر والنسيان والطوع والكره والرجل والمرأة هكذا في البدائع."

(کتاب المناسک ،الباب الثامن فی الجنایات،الفصل الاول فی ما یجب بالتطیب ،ج:1،ص:241،دارالفکر)

وفيها أيضا:

"فإذا استعمل الطيب فإن كان كثيراً فاحشاً ففيه الدم، وإن كان قليلاً ففيه الصدقة ، كذا في المحيط. واختلف المشايخ في الحد الفاصل بين القليل والكثير، فبعض مشايخنا اعتبروا الكثرة بالعضو الكبير نحو الفخذ والساق، وبعضهم اعتبروا الكثرة بربع العضو الكبير، والشيخ الإمام أبو جعفر اعتبر القلة والكثرة في نفس الطيب إن كان الطيب في نفسه بحيث يستكثره الناس ككفين من ماء الورد، وكف من الغالية والمسك، بقدر ما استكثره الناس فهو كثير، وما لا فلا، والصحيح أن يوفق ويقال: إن كان الطيب قليلاً فالعبرة للعضو لا للطيب، حتى لو طيب به عضواً كاملاً يكون كثيراً يلزمه دم، وفيما دونه صدقة، وإن كان الطيب كثيراً فالعبرة للطيب لا للعضو حتى لو طيب به ربع عضو يلزمه دم، هكذا في محيط السرخسي والتبيين. هذا في البدن وأما الثوب والفراش إذا التزق به طيب اعتبرت فيه القلة والكثرة على كل حال، وكان الفارق هو العرف، وإلا فما يقع عند المبتلى، كذا في النهر الفائق".

(کتاب المناسک ،الباب الثامن فی الجنایات،الفصل الاول فی ما یجب بالتطیب ،ج:1،ص:240،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100692

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں