بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام کی چادروں کی لمبائی


سوال

احرام کی چادروں کی لمبائی کتنی ہونی چاہیئے؟

جواب

احرام کی چادریں اتنی لمبی ہونی چاہیے کہ داہنے کندھے سے نکال کر بائیں کندھے پر سہولت سے آجائے تاکہ جسم بھی چھپ جائے اور طواف کے دوران اضطباع کرتے ہوئے کوئی پریشانی بھی نہ ہو اور تہبند اتنا لمبا ہو کہ ناف سے لے کر گھٹنے سے نیچے اور ٹخنوں سے اوپر تک کا حصہ اچھی  طریقے سے چھپ جائے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

" وأما الرمل فالأصل فيه أن كل طواف بعده سعي فمن سننه ‌الاضطباع والرمل في الثلاثة الأشواط الأول منه، وكل طواف ليس بعده سعي فلا رمل فيه، وهذا قول عامة الصحابة - رضي الله تعالى عنهم ."

(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، کتاب الحج۔ 2/ 147 ط: بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502101452

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں