بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام کی چادر روکنے کے لیے ازاربند کا استعمال کرنا


سوال

کیا احرام کی چادر کو روکنے کے ليے ازار بند کا استعمال کر سکتے ہیں؟

جواب

احرام کی چادر کو روکنے کے لیے ازار بند كا استعمال مکروہ ہے، البتہ اگر کسی نے چادر روکنے کے لیے ازار بند باندھ لیا، تو اس سے دم یا صدقہ لازم نہیں ہوگا۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"ويشده فوق السرة وإن غرز طرفيه في إزاره فلا بأس به ولو خلله بخلال أو مسلة أو شده على نفسه بحبل أساء ولا شيء عليه كذا في البحر الرائق."

(كتاب المناسك، ج:1، ص:222، ط:دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412100555

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں