بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

EFU کی پالیسی لینا جائز ہے؟


سوال

 EFU کی پالیسی شرعی طور پر جائزہے یا ناجائز؟ مجھے کہا گیا ہے کہ آپ اپنے بچوں کے مستقبل کی تعلیم کے لیے کوئی ایک پلان لیں جوکہ سالانہ 22000 روپے سے لےکر جتنی حسبِ توفیق ہو پلان لے لیں جس کا عرصہ 5 سال سے 20 سال تک کا ہوسکتاہے، ہم آپ کے پیسوں سے کاروبار کریں اور جو منافع ہوگا اس میں آپ کا شیئر بھی ہوگا مزید EFU کے بارے میں آپ خوب جانتے ہیں مجھے صرف یہ پوچھنا تھا کہ اسلامی نقطہ نگاہ سے یہ جائز ہے یا نہیں؟ 

جواب

 ہماری معلومات کے مطابق اس ادارے کے معاملات مکمل طور پر شریعت سے ہم آہنگ نہیں،لہذا اس ادارے کے ساتھ معاملات کرنے سے اجتناب کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200102

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں