میرا دوست EFU life insurance company میں کام کرتا ہے اور مجھ سے بار بار کہتا ہے کہ انشورنس پالیسی لےلو، میں منع کرتا تھا اور اب وہ کہتا ہے کہ تکافل انشورنس پالیسی لے لو، اس میں کوئی فکس منافع نہیں ہے، جو بھی ہوگا وہ منافع آپ کو ملے گا، 12 یا 15 سال کی اسکیم ہوتی ہے۔ آپ میری رہنمائی فرمائیں کہ انشورنس پالیسی لینا چاہیے یا نہیں؟
EFU یا تکافل کے نام سے کام کرنے والی کمپنیاں درحقیقت انشورنس ہی کا کام کررہی ہیں، لہذا ان سے پالیسی لینے سے اجتناب کریں۔ فقط واللہ اعلم
تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
( EFU ) ای ایف یو حمایہ تکافل کا شرعی حکم
فتوی نمبر : 144201201198
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن