بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

افطالیہ نام رکھنا


سوال

افطالیہ کے معنٰی کیا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں لفظ "افطالیہ" ہمیں کسی لغت کی کتاب میں نہیں ملا، بظاہر غیر عربی لفظ ہے، لہذا اس کے معنیٰ کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا جاسکتا، باقی  یہ نام غیر مانوس اور غیر مستعمل بھی  ہے، اس سے بہتر ہے کہ بچوں اور بچیوں  کے نام   انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ وصحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک مسلمان مردوں اور عورتوں  کے ناموں پر رکھے جائیں یا ایسا نام رکھیں جس کے معنی  معلوم ہوں اوراچھے ہوں،کیوں کہ نام کی شخصیت اور معنی  بچوں کے اخلاق اور کردار پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."

(کتاب الکراھیۃ،الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم والعقيقة،ج5،ص362،ط؛دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100100

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں