بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عیزان کے معنی


سوال

عیزان نام کے کیا معنی ہیں؟

جواب

’’عیزان‘‘ کے معنی تلاش کے باوجود عربی زبان میں ہمیں نہیں مل سکے، البتہ یہ عجمی زبان کا لفظ ہے، اور انبیائے کرام کے سلسلہ نسب میں اس کا تذکرہ ملتاہے، چنانچہ بعض حضرات نے ’’عیزان‘‘ حضرت الیاس علیہ السلام کے دادا کا اسم گرامی ہونا لکھا ہے۔

تفسیرالمحررالوجیز میں ہے :

"{ وزكريا } فيما يقال هو ابن آذر بن بركنا ، { وعيسى } ابن مريم بنت عمران بن ياشهم بن أمون بن حزينا ، { والياس } هو ابن نسي بن فنحاص بن العيزان بن هارون بن عمران."

(ج:2،ص:437،ط:بیروت)

سبل الہدی والرشاد میں ہے:

"وذكر ابن إسحاق رحمه الله تعالى في المبتدأ أن إلياس بن فنحاص بن العيزان بن هارون بن عمران عليهما الصلاة والسلام."

(ج:1،ص:318،ط:بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101452

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں