بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عیدین کے موقع پر نماز کے بعد دعا مانگی جائے یا خطبے کے بعد؟


سوال

کیا نماز عید ادا کرنے کے بعد دعا کی جائے اور پھر خطبہ پڑھا جائے یا نماز عید ادا کرنے کے بعد خطبہ پڑھا جائے اور پھر دعا کی جائے ؟

جواب

عیدین کے اجتماع میں ایک بار اجتماعی دعا مانگنا ثابت ہے، مگر یہ ثابت نہیں ہے کہ یہ اجتماعی دعا عید کی نماز کے بعد خطبے سے پہلے ہوتی تھی یا خطبے کے بعد ہوتی تھی، اس لیے حکم یہ ہے کہ امام اور جماعت ایک اجتماعی دعا مانگیں اور جس موقع پر بھی مانگیں اس کو دعا کے لیے مخصوص اور  مسنون نہ سمجھیں، خطبے سے پہلے مانگنے والے بعد والوں کو اور بعد میں مانگنے والے پہلے مانگنے والوں کو برا بھلا مت کہیں۔

کفایت المفتی میں ہے:

’’عیدین کے بعد دعا مانگنے کا فی الجملہ ثبوت تو ہے مگر تعینِ موقع کے ساتھ ثبوت نہیں کہ نماز کے بعد یا خطبہ کے بعد دونوں موقعوں میں سے کسی ایک موقع پر دعا مانگنے میں مضائقہ نہیں ہے۔‘‘

(کتاب الصلوٰۃ، نمازِ عیدین، ج:3، ص:299، ط: دارالاشاعت)

مزید تفصیل کے لیے لنک ملاحظہ فرمائیں:

عید کی نماز کے بعد دعا کا ثبوت

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410100152

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں