بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کی ابتدا کب سے ہو گی؟


سوال

میری بہن کو اس کے شوہر نے طلاق نامہ واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجا، اور اس میں یہ لکھا کہ ''میں مسماۃ  ۔۔۔کو طلاق دیتا ہوں،  میں مسماۃ  ۔۔۔ کو  مورخہ 2021-8-12   کو طلاق دیتا ہوں، میں مسماۃ  ۔۔۔کو طلاق دیتا ہوں''، ہمیں یہ طلاق نامہ بذریعہ واٹس ایپ  24 دسمبر 2021 کو موصول ہوا، سوال یہ ہے کہ میری بہن کی عدت 2021/12/24 سے شروع ہو گی یا 2021/8/12  سے؟

واضح رہے کہ میری بہن 2020-8-22 سے اپنے شوہر کی رضا مندی سے میرے گھر پر ہے، اس دوران میری بہن کا اپنے شوہر سے چند ماہ تک فون پر رابطہ رہا، پھر انہوں نے فون بلاک کر دیا تھا۔

جواب

طلاق کی عدت طلاق دینے کے فوراً بعد شروع ہو جاتی ہے، لہذا سائل کے سابقہ بہنوئی نے اگر طلاق نامہ 2021-8-12  کو بنوایا ہے تو اسی تاریخ سے عدت کی ابتدا  ہو گی، واٹس ایپ پر طلاق نامہ بھیجنے کی تاریخ سے عدت کی ابتدا  نہیں ہو گی۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ابتداء العدة في الطلاق عقيب الطلاق، و في الوفاة عقيب الوفاة، فإن لم تعلم بالطلاق أو الوفاة حتى مضت مدة العدة فقد انقضت عدتها، كذا في الهداية".

(کتاب الطلاق، الباب الثالث عشر في العدة، 1 / 532/ رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144305100480

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں