بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کے دوران حج کے لیے پاسپورٹ بنوانے کے لیے جانے کاحکم


سوال

میری بہن اس وقت عدت میں ہیں، وہ اس سال حج کے لیے جاناچاہتی ہیں، لیکن ان کا پاسپورٹ تیارنہیں ہے۔ حج پرجانے کی خواہش رکھنے والے ایسے حجاج جن کے پاسپورٹ مارچ 2015تک کارآمد ہیں ان کے پاسپورٹ ویری فائی ہونے کے بعد انصارالحجاج﴿عالمگیر مسجد﴾ میں ان کا داخلہ شروع ہوچکاہے۔ حکومت کی پالیسی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیادپرہے۔ کیااس صورتِ حال میں میری بہن پاسپورٹ بنوانے کے لیے پاسپورٹ آفس جاسکتی ہیں؟ واضح رہے کہ وہاں ان کا فوٹواور نشانِ انگوٹھابھی لیاجائے گا اور افیسرکاسامنابھی ہوگا۔

جواب

اگرآپ کی ہمشیرہ وفات کی عدت میں ہیں﴿یعنی ان کے شوہرکاانتقال ہواہے﴾ اور ان پرحج فرض ہے تودن کے اوقات میں جس قدرمختصروقت میں ہوسکے پاسپورٹ بنوانے جاسکتی ہیں۔ بصورتِ دیگراجازت نہیں ہوگی۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143503200015

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں