بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدتِ وفات کی مدت


سوال

مجھے ماہواری آتی ہے ہر ماہ۔ میرے شوہر وفات پا گئے ہیں 19 رمضان کو ۔تو کیا میری عدت 4 ماہ دس دن ہوگی یا 4 ماہواریاں اور 10 دن؟ چاہے وہ ساڑھے تین ماہ میں پوری ہوجائیں!

جواب

شوہر  کی وفات کی عدت مہینوں کے اعتبار سے ہی ہے جو کہ چار ماہ دس دن  ہے، خواہ عورت کو ماہواری آتی ہو یا نہیں، البتہ عورت اگر حاملہ ہو تو اس کی عدت بچہ جننے تک ہوتی ہے۔  چوں کہ آپ کے شوہر کا انتقال انیس رمضان کو  ہوا ہے تو پورے  130 دن عدت گزارنا ضروری ہے۔

الجوھرۃ النیرۃ میں ہے:

"وإذا مات الرجل عن امرأة الحرة فعدتها أربعة أشهر و عشرة و هذه العدة لاتجب إلا في نكاح صحيح". (الجوهرة النيرة، ج:2، ص:154، ط:مكتبة حقانية) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144110201745

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں